پنجاب سیڈ کارپوریشن کی نئی عمارت کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 8 نومبر 2019 16:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی نئی عمارت کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے پچھلے مالی سال میں بیجوں کی فروخت سے قریباً 2 کروڑ سے زائد منافع کمایا جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس سال بھی پنجاب سیڈ کارپوریشن کاشتکاروں کو گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کے 2 لاکھ سے زائد تھیلے سبسڈی پر مہیا کر رہا ہے۔

وزیر زراعت نے کہا کہ ملازمین کو بہترین ماحول فراہم کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ، اس لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی تعمیر ناگزیر ہے۔ بہترین ماحول میسر آنے سے ملازمین زرعی اجناس گندم، چاول، کپاس، مکئی، سبزیوں، چارہ جات کے نئے بیجوں کومتعارف کرانے میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم زرعی سائنسدانوں کی بھی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ کسانوں کو اعلیٰ معیار کا بیج سستے داموں میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کا مشن ہے جس کے لئے دن رات کاوشیں جاری ہیں۔ وزیر زراعت نے ہدایت کی کہ عمارت کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :