شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم انصار احمد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

جمعہ 8 نومبر 2019 18:39

شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم انصار احمد کے جسمانی ریمانڈ ..
لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) احتساب عدالت لاہور نے شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم انصار احمد کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 22 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے شریف فیملی کو ٹرانسفر کی جانے والی رقم سے متعلق تفتیش جاری ہے ،ملزم پر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے ،ملزم انصار احمد شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب تھا ،ملزم شریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرتا تھا،ملزم نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی۔