ِلاہور، 7 سالہ معصوم بچی نور فاطمہ سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم فضل عباس گرفتار

ٴْفضل عباس بچی نور فاطمہ کے ساتھ والے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا :ا یس پی ماڈل ٹائون

جمعہ 8 نومبر 2019 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) انویسٹی گیش پولیس نصیر آباد اور جینڈر بیسڈ کرائم سیل نے نصیر آباد کے علاقہ میں7 سالہ معصوم بچی نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم فضل عباس کو گرفتار کرلیا ۔ان خیالات کا اظہار ایس پی ماڈل ٹائون انویسٹی گیشن اسد مظفر نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے نصیر آباد میں 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے اس واردات میں ملوث درندہ صفت ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی گرفتاری انویسٹی گیشن پولیس کے بہت بڑا چیلنج تھا۔اس واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ایک ماہ کی انتھک محنت اور کوششوںسے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے روایتی طریقہ تفتیش سمیت جدید ٹیکنالوجی بشمول DNA اور پولیس گرافک ٹیسٹ کی مدد7سالہ معصوم بچی نور فاطمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم فضل عباس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیش پولیس نصیر آباد اور جینڈر بیسڈ کرائم سیل نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے تمام مشکوک افراد ،سابقہ ریکارڈ یافتگان ، ہمسائیوں اور رشتے داروں کو بھی شامل تفتیش کیا ۔ پولیس نے نور فاطمہ کے گھر کے گردونواح کے راستوں میں تمام دستیاب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون نے مزید بتایا کہ بچی نور فاطمہ کے ایم ایل سی سے حاصل کر دہ میٹریل سے DNA میسر نہ آسکا جس نے مقدمہ کو مزید پیچیدہ بنا دیا تھا۔

اعلیٰ افسران نے مقدمہ کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھی جس کے نتیجہ میں مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم فضل عباس بچی نور فاطمہ کے ساتھ والے سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا اوردوران تفتیش فضل عباس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو معلوم تھا کہ بچی کا باپ رکشہ ڈرائیور ہے اور ماں گھروں میں کام کرتی ہے اور بچی گھر میں اکیلی ہوتی ہے ۔ایک ماہ قبل بچی نور فاطمہ کو گھر میں اکیلا پا کربچی کو گھر کے واش روم میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون اسد مظفر کی طرف سے 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔