امریکہ میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ،سویابین و گندم میں کمی

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) امریکہ میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ اور سویابین و گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے وقفے سے قبل دسمبر کے لیے سودے 1.50 سینٹ بڑھ کر 3.77 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

(جاری ہے)

سویا بین کے جنوری کے لیے سودے 7.50 سینٹ گر کر 9.29 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے دسمبر کے لیے سودے 3.50 سینٹ کمی کے ساتھ 5.09 ڈالر فی بشل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :