فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دے دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ13 نومبر کو سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کا حصہ ہوں گے۔کے پی ایکشنز آرڈیننس 2019 مسترد کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت نے درخواست دائر کی تھی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر 13 نومبر تک حکم امتناع جاری کیا تھا ۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے معاملے پر سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کا حکم دیا تھا۔