کبوتر اور دیگر پرندوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 نومبر 2019 17:32

کبوتر اور دیگر پرندوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے کبوتروں کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی۔محکمہ کی جانب سے کبوتر بازی کر کے پرندوں کو تکلیف دینے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاکہ جنگلی حیا ت کو خطرات لاحق نہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے کالا بھورا تیتر، چکور اور جنگلی کبوتر فروخت کرنے والے دُکانداروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔

محکمے کی جانب سے ایسی ہی ایک کارروائی لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بھی کی گئی جہاں پرکالا بھورا تیتر، چکور اور جنگلی کبوتر فروخت کرنے والے ایک دُکاندار کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کی دُکان میں موجود تمام پرندے ضبط کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

دُکاندار کو گرفتاری کے بعد 10ہزار روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ڈسٹرکٹ آفیسر لاہور تنویر جنجوعہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

جبکہ وہاں موجود تمام پرندے ضبط کر کے جلو پارک منتقل کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے کبوتر بازی میں ملوث عام لوگوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اکثر لوگ کبوتروں کو نشہ آور ادویات کھلا کر اُن سے کئی کئی گھنٹے مسلسل اُڑانیں بھی بھراتے ہیں۔ کبوتر بازی اب ایک جوئے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اکثر مقامات پر لوگ اکٹھے ہو کر شرطیں لگاتے ہیں، جس کا کبوتر جتنی دیر تک فضا میں پرواز کرتا رہے، وہی مقابلے کا فاتح قرار پاتا ہے۔ مگر اکثر کبوتر اس گھناؤنے شوق اور جوئے کے دوران اپنی جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ اس وجہ سے اسے خلاف قانون قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :