حکومت احتساب کے نا م پر مخالفین کو انتقامی کا روائی کا نشانہ بنا رہی ہے، غلام رسول کلہو ڑ و

پی ٹی آئی نے قومی ادروں کو گھر کی لو نڈی سمجھا ہو ا ہے،پی پی پی رہنماء آصف علی زرداری کی طبیعت پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما ء اور قومی و صوبا ئی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہو لڈر غلام رسول کلہو ڑ و نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کے نا م پر مخالفین کو انتقامی کا روائی کا نشانہ بنا رہی ہے اور پی ٹی آئی نے قومی ادروں کو گھر کی لو نڈی سمجھا ہو ا ہے اور قومی اسمبلی سے خفیہ آرڈیننس پاس کرکے سرما یہ داروں کو فائد ہ پہنچا یا گیا ہے ،وہ پیپلز پا رٹی کا رکنان کے ایک وفد سے با ت چیت کر رہے تھے ،غلام رسول کلہو ڑ و نے مز ید کہا کہ غیر جمہو ری جما عتوں اور کر پٹ لوگوں پر مشتمل وفاقی حکومت سے ملک کے 22کر وڑ عوام بے زار ہوچکے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ بیر ونی اشاروں پر پی پی قیا دت کی لاشوں کو پنڈ ی سے سندھ بھیجنے کا عمل فوری طو ر پر بند کر کے وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو نا کا م بنا یا جا ئے اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگا نے والے پا رلیا منٹ کو اختیا رات منتقل کر نے والے اور تا ریخ میں پہلی با ر جمہو ریت کے پا نچ سال مکمل کرکے مفاہمتی پا لیسی سے پاکستان کی سیا ست سے انتقامی سیا ست کا خاتمہ کر نے والے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو مر ضی کے ڈاکٹر وں سے علاج کر انے کی اجا زت دی جا ئے اورپاکستان پیپلز پا رٹی کو انصاف فراہم کیا جا ئے