علامہ اقبال ؒ کے افکار کو عملی جامعہ پہنا کر ہم بہترین قوم بن سکتے ہیں،چوہدری سلیم بریار

ہم اقبال کی تعلیمات پر عمل کریں تو قومی ۔ملی مسائل ختم ہو سکتے ہیں،خدیجہ عمر فاروقی ٓیہ خوش قسمتی کہ علامہ اقبالؒ ہمارے ہیرو ہیں ،انکی فکر پر عمل نہ کرنا بدقسمتی ہے،آمنہ الفت

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) مسلم لیگ ہائوس میں حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمداقبالؒ کے افکار کو عملی جامعہ پہنا کر ہم بہترین قوم بن سکتے ہیں ۔علامہ محمد اقبال ؒ نے اپنی شاعری میں قبل از وقت ہی بتا دیا گیاکہ جو قومیں اپنے اسلاف ،روایات اور عظمت کو بھول جاتی ہیں وہ پستی کی طرف گرتی چلی جاتی ہیں۔

سابق حکمرانوں کی بدعنوانی اور غیر ملکی اثاثوں کی وجہ سے آج پاکستان کو مشکلات سے دور کر دیا ہے۔ آج بھی علامہ اقبالؒ کے افکار کو عملی جامعہ پہنایا جائے تو ہم بہترین قوم بن سکتے ہیں۔ سمینار سے میاں محمد منیر ،خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے صدر شعبہ خواتین پنجاب،آمنہ الفت صدر شعبہ خواتین لاہور،یوتھ ونگ کے صدرچوہدری ذوالفقار پپن،لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ ،شیخ عمر ، صفیہ اسحاق ،تبسم ناز نے بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے صدر شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ ہم اقبال کی تعلیمات پر عمل کریں تو قومی ،ملی مسائل ختم ہوسکتے ہیں ، فکر اقبال کو عام نہ کرنے کی وجہ سے آج پاکستان میں قومیت و لسانیت کا تعصب اور فرقہ واریت فروغ پا رہی ہے اگر ہم علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو قومی و ملی مسائل ختم ہو جائیں گے وطن عزیز ترقی کی راہ پر چل نکلے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاںمنیر، آمنہ الفت ،ذوالفقار پپن ،سجاد بلوچ و دیگر مقررین نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ علامہ اقبال ؒ ہمارے ہیرو ہیں ان کی فکر پر عمل نہ کرنا بدقسمتی ہے۔جو قومیں اپنے اسلاف ،روایات اور عظمت کو بھول جاتی ہیں وہ پستی کی طرف چلی جاتی ہیںآج ہمیں اقبال کی فکر اور ان کی تعلیمات پرعمل کی ضرورت ہی