پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز2019 ء ویمنز سنگلز ، پاکستا ن کی ماہ نور شہزاد اور ایرانی کھلاڑی نے فائنل میں جگہ بنا لی
ہفتہ 9 نومبر 2019 23:29
(جاری ہے)
پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں جاری پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز2019 ، جس میں 12 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں افغانستان ، ایران ، عراق ، نیپال ، مالدیپ ، چیک جمہوریہ ، ماریشیس ، کینیڈا ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ ، امریکہ اور پاکستان شامل ہیں۔
انٹر نیشنل سیریز کے ویمنز سنگلزکے پہلے سیمی فائنل میں پاکستا نی کھلاڑی ماہ نور شہزادنے مالدیپ کی کھلاڑی نیلہ نجیب کو 21۔18اور 21-11 سے کرا۔فائنل میںجگہ بنائی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایرانی کھلاڑی ثریا آغائی حجی آغانی پاکستانی کھلاڑی پلواشہ بشیر کو 21۔14اور21-15 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔مینزسنگلزکے پہلے سیمی فائنل میںمارشیس کے کھلاڑی جولین پاول نے امریکی کھلاڑی ہوورڈ شوکو کو 21-14 ، 14-21 اور 21- 07سے ہرایا ۔دوسرے سیمی فائنل میںتھائی لینڈ کے کھلاڑی ساران جیمسری نے پاکستانی کھلاڑی اویس زاہد کو 21۔17 ، 18 -21اور21-14سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔خواتین ڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میںپاکستانی کھلاڑی بشری قیوم اور ماہ نور شہزاد نے مالدیپ کی کھلاڑی میسا فتح اللہ اسمعیل اورنیلہ نجیب کو 21۔17 ، 11-21 اور 21-18 سیہرا کر۔کامیابی سمیٹی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ کی کھلاڑی امیناتھ نبیہاعبد الرزاق وفاطمہ نبیہا عبد الرزاق نے پاکستانی کھلاڑی سہرا اکرم اور ہما جاویدکو 21۔16 اور 21۔12 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مینز ڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں ڈیپیش دھمی ورتنا جیت تمانگ نے پاکستانی کھلاڑیوںمحمد عتیق اور راجہ محمد حسنین کو 21-18اور21-15 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی دوسرے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کھلاڑیوںپرڈ ٹینگسری اپیفن اوراپیچسٹ ٹیراوٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں محمدعرفان سعید اور عظیم سرور کو 21-19اور21-12سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مکس ڈبلزکے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں ڈیپیش دھمی ا ورامیتا گری نیپاکستانی کھلاڑیوں محمد علی لاروش اور غزالہ صدیق کوکو 21-15 ، 18-21 اور 21-17 سے ہرایا .دوسرے سیمی فائنل میں مالدیپ کے کھلاڑیوں حسین زیان شہیدا ور فاطمہ نبیہا عبد الرزاق نیپاکستانی کھلاڑیوں عبد الرحمن اور صائمہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔فا ئنل میچز آج اتوار کو کھیلے جائینگے۔اختتامی تقریب کے موقع پر بین الصوبائی رابطہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین آغا حسن بلوچ مہمان خصوصی ہو نگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.