نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

منگل 12 نومبر 2019 12:35

لاہور( این این آئی لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاویداقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اوران کے خلاف متعدد مقدمات زیر التوا ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف کوبیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے ۔حسین حقانی کی طرح نوازشریف بیرون ملک جاکرواپس نہیں آئیں گے۔نوازشریف کی منی لانڈرنگ کیخلاف کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے۔ استدعا ہے کہ نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت درخواست کے فیصلے سے مشروط کی جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک نوازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔