پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

منگل 12 نومبر 2019 22:42

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 6 ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ منگل کو اجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی۔20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پیٹر بولٹ اور جسٹن ہولنگ سوورتھ نے 34، 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہ زیب حیدر نے 2 جبکہ محسن خان، ہارون خان اور محمد شاہ زیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 12.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد راشد 61 جبکہ ہاروں خان نے 26 رنز بنائے۔ ریاست خان 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :