Live Updates

کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے

بدھ 30 اپریل 2025 18:05

کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے،بریانی اور پراٹھے کو فیورٹ قرار دیدیا۔کین ولیمسن اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں، انہوں نے ناصرف ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ پاکستانی کھانوں سے اپنی محبت کا بھی برملا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں کون سا کھانا انہیں سب سے زیادہ پسند آیا تو کین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بریانی میری فیورٹ ہے اور میں نے کئی بار اسے چکھا ہے، یہاں کی بریڈز (روٹیاں) بھی لاجواب ہیں، خاص طور پر پراٹھا، بس ذرا احتیاط کرنی پڑتی ہے، کیونکہ اگر زیادہ کھا لیا تو مشکل ہو سکتی ہے۔کین ولیمسن پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ میں کراچی کنگز کی جانب سے سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیے گئے تھے، یہ ان کا کراچی کنگز کیلئے پہلا سیزن ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات