ایران میں تیل کے نئے اور وسیع ترین ذخائر دریافت کر لیے گئے

پاکستان کے پڑوسی ملک کے جنوبی حصے میں نئی آئل فیلڈ میں 50 بلین بیرل سے زیادہ خام تیل کے ذخائر موجود ہیں

منگل 12 نومبر 2019 21:25

ایران میں تیل کے نئے اور وسیع ترین ذخائر دریافت کر لیے گئے
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء) ایران میں تیل کے نئے اور وسیع ترین ذخائر دریافت کر لیے گئے، پاکستان کے پڑوسی ملک کے جنوبی حصے میں نئی آئل فیلڈ میں 50 بلین بیرل سے زیادہ خام تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ ہے ملک کے جنوبی حصے میں نئی آئل فیلڈ میں 50 بلین بیرل سے زیادہ خام تیل کے ذخائر ہیں۔

تہران حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب اس ملک کی معیشت امریکا کی سخت ترین پابندیوں کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ایران اس وقت خام تیل کی پیدوار کے حوالے سے دنیا کا چوتھا اور قدرتی گیس کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے تاہم امریکی پابندیوں کے باعث تہران حکومت کو توانائی کی برآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔