پیرو میں مسافر بس 300میٹر گہری کھائی میں جاگری، 19افراد ہلاک، 25 زخمی

بدھ 13 نومبر 2019 13:31

پیرو میں مسافر بس 300میٹر گہری کھائی میں جاگری، 19افراد ہلاک، 25 زخمی
لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے حادثے میں 19مسافر ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسر لوئس کونوینس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز دارالحکومت لیما کے شمال میں 557کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس کالانکا سے تروجیلو جاتے ہوئے شدید دھند کے باعث 300 میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث 19مسافر ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ۔