Live Updates

عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا: مفتی کفایت اللہ

ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے: رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 21:47

عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مفتی کفایت اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ عمران خان سادہ کاغذ پر استعفیٰ دیدیں ورنہ آپکو خون آلود کاغذ پر استعفیٰ دینا پڑے گا۔ انہوں نے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہم ایک استعفی مانگ رہے ہیں جس میں پردہ نشینوں کی بھی خیر ہے جب ہم نے دو استعفے مانگے تو یہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

 
 واضح رہے کہ جمیعتِ علماء اسلام ف نے آج دھرنہ ختم کر کے سڑکیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ پلان بی کے تحت ہمارے کارکن صوبوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی مدد کیلئے ہم یہاں سے روانہ ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنا ختم کرتے ہوئے اسے پورے ملک تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانافضل الرحمان نے پلان بی کے تحت نئے محاذ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے نئےمحاذپرجانے کااعلان کر دیا گیا ہے۔

دوہفتوں سےقومی سطح کااجتماع تسلسل سےہوا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہمارا اجتماع مکمل طور پر پرامن رہا۔ اب ہمارے جاں نثاراورعام شہری صوبوں میں سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ہماری قوت یہاں جمع ہےاوروہاں ہمارےساتھی سڑکوں پرنکل آئےہیں۔ اس لیے اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے ہم آج اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ گرتی ہوئی دیواروں کوایک دھکااوردوکاانتظارہے۔ جس طرح یہاں آئےہیں اب اُ س محاذ پر جائیں گے۔ ایسےجملےکہےجارہےہیں جو حوصلہ شکنی کاسبب بنیں لیکن حکومت کیخلاف ہماری تحریک مزید مضبوط ہوگی۔ حکومتی حلقوں میں خیال تھااجتماع اٹھےگاتو حکومت کیلئےآسانیاں ہوجائیں گی لیکن اب صوبوں اورضلع میں حکومت کی چولہیں ہل گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات