منگلا ڈیم کے تمام یونٹس 2023-24ء تک مکمل فعال ہو جائیں گے‘ .

قومی تحفظ سیلاب پلان فور 332 ارب روپے کی لاگت سے تشکیل دیا گیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری وزارت آبی وسائل صالح محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 14 نومبر 2019 14:47

منگلا ڈیم کے تمام یونٹس 2023-24ء تک مکمل فعال ہو جائیں گے‘ .
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پارلیمانی سیکرٹری وزارت آبی وسائل صالح محمد خان نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم کے تمام یونٹس 2023-24ء تک مکمل فعال ہو جائیں گے‘ قومی تحفظ سیلاب پلان فور 332 ارب روپے کی لاگت سے تشکیل دیا گیا ہے‘ یہ دس سالہ منصوبہ چاروں صوبوں‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمیم آراء کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری وزارت آبی وسائل صالح محمد خان نے بتایا کہ منگلا ڈیم کے چار یونٹ زلزلہ کی وجہ سے بند ہیں۔

یونٹ نمبر 5 اور 6‘ 2020ء میں کام کریں گے۔ 9 اور 10 بھی اسی طرح کے آئندہ سال فعال ہوں گے۔ یونٹ نمبر 4 پر بھی کام جلد شروع کر رہے ہیں۔2023-24ء تک منگلا ڈیم کے تمام یونٹس مکمل فعال ہو جائیں گے۔ عمران احمد شاہ کے سوال کے جواب میں صالح محمد نے بتایا کہ 332 ارب روپے کی لاگت سے قومی تحفظ سیلاب پلان فور تشکیل دیا گیا۔ منصوبہ کا پی سی ون جنوری 2019ء میں وزارت منصوبہ بندی کو بھیجا گیا ہے۔ اس پر 80 ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔