پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کر لیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 18 نومبر بروز پیر سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔