ای سی او چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
جمعہ 15 نومبر 2019 00:03
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ای سی او ممالک کے پاس قدرتی و انسانی وسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کی مشترکہ صلاحیتیں یورپی ممالک سے زائد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت اسلا مک ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے تمام ممبر ممالک کو پاکستان میں مشرکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور تجارت کی توسیع کے لیے مدعو کیا۔ مندوبین کا استقبال کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ای سی او ممالک کے مابین باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے ای سی او ممالک کے مابین ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک اپنی برآمدات اور درآمدات کے لیے صنعتی ممالک پر بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ای سی او ٹی اے نفا ذ، سرمایہ کاری کے تحفظ اور ای سی او ویزا اور وائٹ کارڈ اسکیم کے نفاذ پر زور دیا۔ ای سی او سی سی آئی کے صدر آذرخش حافظی نے اپنی تقریر میں تجارت و دیگر سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا تاکہ ممبر ممالک کے درمیان اتحاد بڑھے۔ انہوں نے ممبر مما لک کے درمیان با رڈر اور سرحد پار تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ نائب صدر ٹی او بی بی سیلوک اوزبک نے ای سی او ٹی اے پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ متعلقہ ممالک کی دولت اور علاقائی تجارت میں اضافہ ہو اور ان کا عالمی تجارت میں بھی حصہ بڑ ھے۔ انہو ں نے تجارت کو بڑھانے کے لیے بین الا قوامی سطح پر تعاون بڑھانے اور حائل رکاوٹوں کو دور کر نے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر تمام معاشی اور سیاسی پیش رفتوں کو شکل دی جا رہی ہے، ای سی او کو چاہیے کہ وہ اس تبدیلی کو جانچے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے تعاون کر بڑھائے۔ ایران کے نمائندے نے کہا کہ ای سی او کے ممبر ممالک قدرتی اور انسانی وسائل کے لحاظ سے خصوصی حیثیت رکھتے ہیں جہاں تعلقات کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے صحت، سیاحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبر ممالک کے مابین دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی ای) کے ساتھ ای سی او ٹی اے کا ناٖفذالعمل نہ ہونا کی وجہ سے ای سی او ممالک کے د میان کم ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل اسپیشلائزڈ کمیٹی برائے تجارتی سہولت اور صنعت، سر مایہ کاری اور ای ایم ایز کے فروغ کا اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد، حلال انڈسٹری کو فروغ، ویزا پالیسی میں ہم آہنگی، ای ایم ایز کے مسائل کو حل کرنے، بارڈر اور سرحد پار تجارت کو فروغ دینے، ای سی او ٹریڈ سہولت معاہدے پر عملدرآمد اور تجارتی نمائشوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ ان اسپیشلائزڈ کمیٹی کے اجلاس کی رپورٹ ای سی اوکی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.