سابق صدر آصف زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہ ہوسکی

جمعہ 15 نومبر 2019 17:25

سابق صدر آصف زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہ ہوسکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سابق صدر آصف زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہ ہوسکی۔ ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل بورڈ کی گزارش پر فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹر مبشرہ صابر کانے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا ،آصف علی زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیو تھراپی کی شروعات کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری،سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر لیول معمول پر نہ آ سکا۔ ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :