سال رواں میں روٹی کی قیمت تیسری بار بڑھ سکتی ہے،میاں زاہد حسین
گندم کی ڈیوٹی فری امپورٹ سے قیمتیں معتدل ہو جائیں گی،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 15 نومبر 2019 18:16
(جاری ہے)
حکومت کے مطابق اسکے پاس 45 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو اگلی فصل تک ملکی ضروریات کے لئے کافی ہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے فصل میں تاخیریا کسی بھی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس لئے نجی شعبہ کی جانب سی3 لاکھ ٹن تک گندم درآمد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس پر غور کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ گندم کی افغانستان ا سمگلنگ بھی جاری ہے جس سے اسٹاک پر دبائو بڑھ رہا ہے جبکہ سندھ میں گندم کے ذخائرکی صورتحال اطمینان بخش نہیںہے۔پنجاب میں 45لاکھ ٹن گندم موجود ہے، خیبر پختونخواہ میں صرف 2 لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ ہے جبکہ حکومت سندھ میں 8 لاکھ ٹن گندم کی موجودگی کا دعویٰ کر رہی ہے جس پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ سندھ کی حکومت نے گزشتہ سیزن گندم کی خریداری نہ کر کے غیر یقینی صورتحال کو ہوا دی ہے جس سے کراچی کے تاجر پریشان ہیں جہاں ماہانہ ایک لاکھ ٹن گندم استعمال ہوتی ہے۔اسٹاک کے مقابلے میں گندم کم ہونے کی افواہوں نے بھی گندم کی قیمت کو بڑھادیا ہے اور حکومت کی جانب سے مداخلت نے صورتحال پر کوئی مثبت اثر مرتب نہیں کیا جس کے نتیجہ میں عوام کو مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لئے دو سے تین لاکھ ٹن گندم کی ڈیوٹی فری امپورٹ کی اجازت دے تاکہ افواہوں اور سٹے بازی کی حوصلہ شکنی ہو اور آٹے کی قیمت کم کی جا سکے اور غریب عوام کو ایک نئی افتاد سے بچایا جاسکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.