ایران سے درآمد ٹماٹر سبزی وفروٹ منڈی پہنچنا شروع ہو گیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے ایرانی ٹماٹر کی بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کی

جمعہ 15 نومبر 2019 19:28

ایران سے درآمد ٹماٹر سبزی وفروٹ منڈی پہنچنا شروع ہو گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ایران سے درآمد ٹماٹر سبزی وفروٹ منڈی پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔گزشتہ روز پہلا کنٹینر ملتان پہنچا۔خریداروں نے سرخ اور خوبصورت ایرانی ٹماٹر کی خوب پذیرائی کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے ایرانی ٹماٹر کی بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر کی ٹماٹر براہ راست شہریوں کو فروخت کرنے کی ہدایت کی اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے کہا کہ ٹماٹر خریدنے والے آڑھتیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ایران سے ٹماٹر کی درآمد شروع ہونے بعد طلب اور رسد میں توازن پیدا ہو جائے گا اور ٹماٹر کی قیمت بہت جلد نارمل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :