وائس چانسلریو ای ٹی ڈاکٹر منصورسرور کی ِصدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 15 نومبر 2019 20:50

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا 26واں کانووکیشن 19نومبرکوہو گا۔اس سلسلے میں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ اورحتمی شکل دینے کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصورسرور کی ِصدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرورکریں گے۔

کانووکیشن کی ریہرسل 18نومبرکو ہو گی۔کانووکیشن میں 2ہزا2سو 56اسنادجبکہ 66گولڈ میڈل دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس میں پی ایچ ڈی کی24،ایم فل/ایم ایس کے 475، ایم ایس سی کے 95اوربی ایس سی سیشن2015اور آرکیٹیکچرسیشن 2014کے 1662امیدوار دشامل ہیں۔ یو ای ٹی لاہور کے 1683جبکہ نیو کیمپس کا لا شاہ کاکوکی226، فیصل آباد کیمپس کی159،رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ کے 85جبکہ نارووال کیمپس کے 103امیدواروں کو ڈگریاں دی جائیں گی۔اس موقع پر ڈاکٹر منصور سرور نے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ اپنے پراجیکٹ وقت پر جمع کرائیں تاکہ انہیں جلد ڈگری جاری ہوسکے۔انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ نتائج بروقت جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر کا سامنا نا کرنا پڑے۔