گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے جبکہ متعدد کے خلاف مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 نومبر 2019 19:04

گراں فروشی کے مرتکب دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے جبکہ متعدد کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے 24دوکانداوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، تفصیلات کے مطابق ا یک ہی روز میں تحصیل جہلم میں 6 دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، اسی طرح تحصیل دینہ میں 2 ، تحصیل سوہاوہ میں 10 جبکہ تحصیل پنددادنخان میں بھی 6دوکانداروں کے خلاف مقدامات کا اندراج کیا گیاہے جبکہ مجموعی طور پر 94300روپے جرمانہ اور 20افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یا د رہے کہ یہ ایکشن ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے جائز منافع اور سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنا کر دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

تمام دکاندار، ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دوکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کریں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کو لسٹ، ریٹ بورڈ چیک کرنے کے سخت ہدایات، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ضلع بھر چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی، جبکہ آٹا بیس کلو کا تھیلا 808 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔

خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اسی طرح سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ گزشتہ روز بھی43دوکانداروں کو 74300روپے جرمانہ اور چار مقدمات درج کیے گئے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جب تک گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری نہیں رکی گی یہ ایکشن جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ زائد قیمتوں پر چینی اور آٹا اور دیگر اشیاء ضروریات فراہم کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے خصوصی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔

انہوں نے جہلم کے صارفین سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ زائد قیمتوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف 080002345 پر شکایات درج کروائیں اس کے علاوہ ایسے دوکانداروں کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم اور تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں، جس پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :