باصلاحیت بلے باز سعود شکیل کامتاثر کن کارکردگی جاری رکھنے کا عزم
،ایونٹ میں قومی ایمرجنگ ٹیم کی قیادت اعزاز کی بات ہے، کمارا سنگاکارا فیورٹ کھلاڑی ہیں، کپتان قومی ایمرجنگ ٹیم سعود شکیل
جمعہ 15 نومبر 2019 23:11
(جاری ہے)
اس طرز کی کرکٹ میں نوجوان کرکٹر کا سب سے زیادہ اسکور 121 رنز ہے۔ 59 لسٹ اے میچز میں49.72کی اوسط سی2138 رنز بنانے والے سعود شکیل کا بہترین اسکور 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز ہے۔
وہ اپنے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیرئیر میں بالترتیب 16 اور 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ابتدائی فرسٹ کلاس سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سعود شکیل کو قومی اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کا موقع بھی مل چکا ہے۔ 24 سالہ کرکٹر سعود شکیل 2016 میں قومی اے کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ بابراعظم کی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی اے کرکٹ ٹیم میں سعود شکیل کے علاوہ فخر زمان، محمد عباس، حسن علی، شاداب خان ، عامر یامین اور محمد نواز بھی شامل تھے۔ دورے کے دوران سعود شکیل نے ایک 4روزہ اور4 ایک روزہ میچز میں قومی اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ 24 سالہ کرکٹر کا کہنا ہے کہ بطور بائیں ہاتھ کے بلے باز سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کمارا سنگاکارا کی بیٹنگ نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی نمائندگی کے دوران سینئر کرکٹرز سرفراز احمد اور اسد شفیق نے انہیں بہت اسپورٹ کیا ہے۔ سعود شکیل کا کہنا ہیکہ وہ اس سے قبل بھی اعجاز احمد کی کوچنگ میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز احمد بے خوف کرکٹ کھیلنے پر زور دیتے ہیں اور وہ بنگلہ دیش میں جاری ٹورنامنٹ میں بھی اسی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایمرجنگ ٹیم بہترین کرکٹرز پر مشتمل ہے اور وہ بطور کپتان ان کھلاڑیوں سے بہترین نتائج لینے کی کوشش کریں گے۔ 24 سالہ کرکٹر نے کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلاڈئیٹرز کی نمائندگی کرنا ان کے لیے یادگار لمحہ تھا تاہم ان کا اصل ہدف تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.