روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سیریز لیگ 2ٹینس چمپئن شپ

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:53

روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سیریز لیگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) شمسی ٹینس اکیڈمی اور روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے زیر اہتمام پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں (آج ) مورخہ 17تا 23نومبر2019؁ء روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سیریز لیگ 2ٹینس چمپئن شپ منعقد ہوگا ۔جس میں امریکی نژاد پاکستان کھلاڑیوں کے علاوہ ایشین چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے 12بوائز اور 4گرلز بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں پاکستان کے اشعر میر بھی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار کراچی جیم خانہ میں چمپئن شپ کی تفصیلات سے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے چیئر مین ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے صدر و PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے کہا انہوں نے بتا یا کہ کمشنر کراچی ATFانڈر 14سپر سریز کے کامیاب انعقاد کے بعد شمسی ٹینس اکیڈمی کا روٹری کلب کراچی کے اشتراک سے شہر قائد میں ٹینس کھیل کے فروغ کے حوالے سے ایک بہترین کاوش ہے داکٹر فرحان عیسیٰ نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتا یا کہ روٹری کلب چاہے وہ کسی بھی نام سے ہو سب فلا ح و بہبود کے کام سرانجام دے رہے ہیں انہوںنے کہاکہ معاشرے میں سدھار لا نا ہم سب کی ذمہ داری ہے صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے ہمیں صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اپنی کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا داکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ انشا اللہ روٹری کلب صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے بہت جلد اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کو عمل شکل دے گی انہوںنے اس موقع پر خالد جمیل شمسی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے شہر قائد میں بین الاقوامی طرز کا اتنا شاندار ٹینس ایونٹ کا انعقاد کیا انشا اللہ روٹری اسپورٹس کراچی انڈر 14سپر سریز کا شاندار انعقاد سے قومی سطح پر ٹینس میں نئے ٹیلنٹ کا اضافہ ثابت ہوگا ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے خالد جمیل شمسی اور اُن کے خاندان کی پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے حوالے سے خدمات کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے کہاکہ روٹری کلب کراچی اسپورٹس اور شمسی ٹینس اکیڈمی نے کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہر کے تمام علاقوں میں ٹینس اکیڈمی کا قیام یقینی بنا ئے گی جہاں ہر بچہ ٹینس کی تربیت حاصل کرسکے گا انہوںنے بتا ایا کہ روٹری کلب کراچی اسپورٹس کے تحت ایشن ٹینس فیڈریشن انڈر 14 سپر سیریز لیگ 2ٹینس چمپئن شپ کے دوران مورخہ 20نومبر2019؁ء بروز بدھ دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک جو نیئر ٹینس انیشی ایٹو کوچنگ سیشن کا انعقادگیا ہے جہاںانٹر نیشنل کوالیفائیڈ نمیر شمسی جدید ترین بنیادی کوچنگ کی تربیت دینگے ۔

چمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی جس کے چیف سرپرست کے ایچ حئی ،چیئر مین ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،صدر خالد جمیل شمسی ،کوارڈینٹر غلام محمد خان ،جبکہ ممبران گلزار فروز ،فرزانہ خان ،محمد خالد رحمانی اور ندیم معاذ جی شامل ہونگے ۔