کراچی میں کچرا‘پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں،میئر کراچی وسیم اختر

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:13

کراچی میں کچرا‘پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں،میئر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے شکوہ کیا ہے کہ کراچی میں کچرا‘پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل طلب ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں‘کے ایم سی کے پاس تنخواہیں دینے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں‘کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لئے جو پیکج کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کے ایم سی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ڈاکٹرز اور ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں‘ ڈاکٹر اور کے ایم سی ملازمین تنخواہوں اور اس میں اضافے کے لئے احتجاج کررہے ہیںتنخواہوں کی مد میں رقم سندھ حکومت جاری کرتی ہے حکومت سندھ نے تنخواہوں کے لئے کے ایم سی کو پیسے نہیں دیے‘جس میں پہلے ہی 8 کروڑ کا شاٹ فال آرہا ہے۔