حکومت کی نیت پر بے بنیاد شک کیا گیا، شریف فیملی کا ماضی ٹھیک نہیں اس لیے ضمانتی بانڈز مانگے، فردوس عاشق اعوان
بدقسمتی سے حکومت کی نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا جب کہ حکومت نے ہر مرحلے پر نواز شریف کے لیے راہ ہموار کی، انہیں میڈیکل بورڈ کی سہولت دی، (ن) لیگ کی طرف سے بہتان، الزام تراشی اور وزیراعظم کی کردار کشی کی گئی ،معاون خصوصی اطلاعات کا پریس کانفرنس سے خطاب نواز شریف کو صرف باہر جانے کی اجازت ملی ہے ،سزا معطل نہیں ہوئی ،نہ جرمانہ معاف ہوا، تاحال سات ارب روپے کا جرمانہ عائد ہے،اٹارنی جنرل انور منصو ر
ہفتہ نومبر 22:55

(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ حکومت کی نیت پر بے بنیاد شک کیا گیا، شریف فیملی کا ماضی ٹھیک نہیں اس لیے ضمانتی بانڈز مانگے ۔
انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کا ماضی سامنے ہے کہ معاہدہ کرکے گئے اور جھٹلاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کی نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا جب کہ حکومت نے ہر مرحلے پر نواز شریف کے لیے راہ ہموار کی، انہیں میڈیکل بورڈ کی سہولت دی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے باہر جانے کی مخالف نہیں،مسلم لیگ (ن) کا رویہ قابل مذمت اور افسوس ناک تھا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے بہتان، الزام تراشی اور وزیراعظم کی کردار کشی کی گئی۔اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ نواز شریف کو صرف باہر جانے کی اجازت ملی ہے انکی سزا معطل نہیں ہوئی اور نہ ان کا جرمانہ معاف ہوا، ان پر تاحال سات ارب روپے کا جرمانہ عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر ایک فیصلے میں سات ارب روپے ہرجانہ عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے سزا صحیح ہے یا نہیں، یا تو وہ فیصلہ کالعدم ہوگا یا درست تاہم فیصلہ ابھی برقرار ہے۔انور منصور نے کہا کہ نواز شریف نے ضمانت مانگی تو سوالات اٹھے کہ ضمانت دی جائے یا نہیں کیوں کہ نیب لا کے تحت ملزم کی سزا معطل نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ضمانت دی جاسکتی ہے تاہم دیگر لاز میں ضمانت ممکن ہے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ معاملہ عدالت میں آنے پر حکومت نے باہر جانے پر اعتراض نہیں کیا تاہم وہ کوئی نہ کوئی ضمانت چاہتی ہے کیوں کہ پہلے بھی نواز شریف نے دیے گئے بانڈز پر عمل درآمد نہیں کیا، ضمانت کے بعد وہ ہاسپٹل کے بجائے گھر چلے گئے اور اسے آئی سی یو بنالیا بعد ازاں بیرون ملک جانے کی درخواست فائل کردی جس پر ہم نے اعتراض عائد کیا کہ جس عدالت میں مقدمہ ہو درخواستیں اسی عدالت میں جانی چاہئیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے آج کے فیصلے کے خلاف کوئی اپیل فائل نہیں کی ہمیں ان کے باہر جانے پر نہیں بلکہ بغیر بانڈز کے باہر جانے پر اعتراض ہے جس کی ہم نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی مخالفت کی تاہم ہائی کورٹ نے انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جو کہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی ہے تاہم سزا و جرمانہ برقرار ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو انڈر ٹیکنگ دینا معمولی بات نہیں اس کا ذکر فیصلہ میں بھی ہوگا، خلاف ورزی پر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف 61 (2) بی کی کارروائی ہوسکتی ہے، آج کی درخواست کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپنے رائے کابینہ کے سامنے پیش کروں گا فیصلے کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ کابینہ کی صوابدید پر منحصر ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف کی صحت سےمتعلق رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی
-
بانی ایم کیو ایم نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا
-
پی آئی سی ہسپتال پر حملہ کرنے اور معصوم لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے بعد وکلاء اور ڈاکٹرز نے صلح کر لی
-
وزیراعظم کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطہ
-
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 406 ملین ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا
-
پورے صوبے کی یکساں ترقی کے خواہاں ہیں،محمود خان
-
پی آئی سی پرحملے کے معاملے میں کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے ،
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی امن وامان کا اجلاس ، پی آئی سی کیس پر پیشرفت اور ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کاجائزہ
تازہ ترین خبریں
-
حکومت سازی کے لیے بورس جانسن کی ملکہ برطانیہ سے اہم ملاقات
-
مسلم مخالف متنازع بل: بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری
-
برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی کامیا بی پر روس کا ردعمل
-
خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے،سرفراز احمد
-
پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کے ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی
-
پاکستان اور کینیا کو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، سلیم مانڈوی والا
-
وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کاقلعہ سیف اللہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ پنجاب کاسابق ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت
-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سیف گیمز میں جیولین تھرو میں نیا ریکارڈقائم کرنیوالے کھلاڑی ارشد ندیم کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.