پنجاب کے کاشتکاروں کو کم نرخوں پر گندم کے معیاری بیج کی فراہمی کے لئے 36 مراکز قائم

پیر 18 نومبر 2019 16:51

پنجاب کے کاشتکاروں کو کم نرخوں پر گندم کے معیاری بیج کی فراہمی کے لئے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) حکومت پنجاب نے گندم کے مقامی کاشتکاروں کو کم نرخوں پر اعلی اور معیاری گندم کے بیج مہیا کرنے کے لئے 36 مراکز قائم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت چودھری محمد منیرکہا ہے کہ پنجاب حکومت گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام6 اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں گندم کے مقامی کاشتکاروں کو اعلی گندم کے بیج سمیت سبزیوں کے بیج بھی سبسڈی نرخوں پر فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور جو کاشتکار 12 ایکڑ اراضی کاشت کر رہے ہیں وہ ان 36 مراکز پر سبسڈی ریٹس پر گندم کے بیج کے زیادہ سے زیادہ پانچ بیگز حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :