مریم اورنگزیب کی ہزارہ موٹر وے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کی قوم کو مبارکباد

عمران صاحب اٴْس شخص کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں جس کے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں ،عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں ، تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے ،عمران شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، بیان

پیر 18 نومبر 2019 21:14

مریم اورنگزیب کی ہزارہ موٹر وے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہزارہ موٹر وے کے حویلیاں تھاہ کوٹ سیکشن کی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اٴْس شخص کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں جس کے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں ،عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں ، تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے ،عمران شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں ، تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں ،عمران آج پورے ملک کی طرح آپ بھی نواز شریف کو دعا دیتے جس نے پاکستان کو ہزارہ موٹر وے کا منصوبہ دیا ،عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے ،عمران شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آپ نے نفرت کی ،جس کی نشانیاں دونوں کے چہروں سے عیاں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وہ لوگ کون ہیں اور کہاں ہیں جن کو آپ چھوڑیں گے نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج محمد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے ایک اور منصوبے پر نالائق کے نام کی تختی لگائی گئی ،ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کی تکمیل سے قائد محمد نوازشریف کا آج ایک اور خواب پورا ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب محمد نواز شریف کے منصوبوں کا ۱۰۰ سال بعد بھی افتتاح ہوگا تب بھی وہ نواز شریف کے منصوبے ہی ہونگے ۔

انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ہزارہ کے عوام کو اس تحفے کی مبارک پیش کرتے ہی۔ انہوںنے کہاکہ ہزارہ اورخیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ محمد نوازشریف کا ایک اور وعدہ آج پورا ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ ہر سڑک، ہر موٹروے اور ہر رابطے کی تکمیل پر آج قوم کے منہ سے ایک ہی بات نکل رہی ہے، شکریہ نوازشریف۔ انہوںنے کہاکہ ہزارہ کے عوام کے لئے نوازشریف کے اس تحفے کا سنگ بنیاد 2014 میں خیبرپختونخوا میں نالائق کی حکومت میں رکھاگیا ۔

انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کی بصیرت کو سلام، انہیں معلوم تھا کہ نالائق نے خیبرپختونخوامیں کچھ نہیں کرنا ،محمد نوازشریف کا وفاق اور اس کی اکائیوں کو رابطوں سے جوڑنے کا دوراندیشانہ خواب پورا ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور ملتان اور ملتان سکھر موٹروے ایک سال سے مکمل ہے، نالائق سے افتتاح بھی نہیں ہورہا ،آج نوازشریف کے اسی منصوبے پر نالائق تختی لگارہا ہے جس پر تنقید کیا کرتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سو سال بعد بھی جس منصوبے کا افتتاح کریں گے تو وہ نوازشریف کا شروع کردہ ہوگا،پانچ سال خیبرپختونخواہ اور ایک سال وفاق میں حکومت کے باوجود نالائق ایک کلومیٹر سڑک نہ بنا سکے ،نالائق اور نااہل کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے محمد نوازشریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں۔