متحدہ عرب امارت کے صدر کے بھائی شیخ سلطان بن زید بن سلطان النہیان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارت میں 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا، تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 نومبر 2019 22:24

متحدہ عرب امارت کے صدر کے بھائی شیخ سلطان بن زید بن سلطان النہیان انتقال ..
ابو ظہبی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نموبر2019ء) متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ خلیفہ بن سلطان النہیان کے بھائی اور انکے نمائندے شیخ سلطان بن زید بن سلطان النہیان انتقال کر گئے ہیں۔ وزارتِ صدارتی امور نے صدر شیخ خلیفہ کے بھائی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امرات پیر سے جھنڈوں کو نہ لہرانے سمیت تین روزہ سرکاری سوگ منائے گا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے اور ٹویٹر صارفین شاہی خاندان النہیان سے تعزیت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وفات پانے والے شیخ سلطان العین میں پیدا ہوئے تھے اور متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید کے دوسرے بیٹے تھے۔ انہوں نے سینڈرٹ ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کرنے سے پہلے سمرسیٹ کے مے فیلڈ اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے لیکن ان کی وفات سے قبل انہیں صدر کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔

ملک میں تین دن سرکاری سوگ منایا جائے گا جس میں عام طور پر آدھ مستول پر پرچم نہیں لہرائے گا اور ریڈیو پروگرامز میں کلاسیکی موسیقی یا قرآن خوانی کی جائے گی۔ زیادہ تر براہ راست تفریحات بشمول ریڈیو نشریات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ماضی میں سوگ کے سرکاری ادوار کے دوران وفاقی وزارتیں اور سرکاری محکمے بند کردیئے جاتے رہے ہیں حالانکہ حالیہ برسوں میں اس میں کمی واقع ہوئی ہے اور اسکول عام طور پر کھلے رہتے ہیں۔ نومبر 2004 میں شیخ زید کی وفات کے بعد اسلام کی تعلیمات کے مطابق سوگ کی مدت سرکاری طور پر 40 دن مقرر کی گئی تھی۔ سرکاری محکمے اور اسکول آٹھ دن اور نجی شعبے تین دن کے لئے بند رہتے تھے۔