ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 نومبر 2019 15:28

ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی انتقال کرگئے
ابوظبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 نومبر ۔2019ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان کے بھائی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے بھائی شیخ سلطان بن زید النہیان کا انتقال پیر کے روز ہوا وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے . متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے تحت ریاست میں پرچم نیم سرنگوں رہیں گے رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ زید بن النہیان نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے اپنے بھائی اور یو اے ای کے ایسے مخلص شخص کو کھو دیا جو ہمارے لیے قومی علامت تھا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ سلطان زید نے مملکت کے لیے بہت کام کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے ولی عہد نے بھائی کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی. علاوہ ازیں دبئی کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ راشد المکتوم نے بھی شیخ سلطان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی.

سوشل میڈیا پر اس حوالے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے اور ٹویٹر صارفین شاہی خاندان النہیان سے تعزیت کر رہے ہیں واضح رہے کہ وفات پانے والے شیخ سلطان العین میں پیدا ہوئے تھے اور متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زید کے دوسرے بیٹے تھے انہوں نے سینڈرٹ ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کرنے سے پہلے سمرسیٹ کے مے فیلڈ اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی. اس سے قبل وہ نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے لیکن ان کی وفات سے قبل انہیں صدر کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا ملک میں تین دن سرکاری سوگ منایا جائے گا جس میں عام طور پر آدھ مستول پر پرچم نہیں لہرائے گا اور ریڈیو پروگرامز میں کلاسیکی موسیقی یا قرآن خوانی کی جائے گی.

زیادہ تر براہ راست تفریحات بشمول ریڈیو نشریات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ماضی میں سوگ کے سرکاری ادوار کے دوران وفاقی وزارتیں اور سرکاری محکمے بند کردیئے جاتے رہے ہیں حالانکہ حالیہ برسوں میں اس میں کمی واقع ہوئی ہے اور اسکول عام طور پر کھلے رہتے ہیں. نومبر 2004 میں شیخ زید کی وفات کے بعد اسلام کی تعلیمات کے مطابق سوگ کی مدت سرکاری طور پر 40 دن مقرر کی گئی تھی سرکاری محکمے اور اسکول آٹھ دن اور نجی شعبے تین دن کے لئے بند رہتے تھے.