بغیر اجازت وائی فائی استعمال کرنے پر کراچی کے رہائشی نے اپنے پڑوسیوں کو قتل کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 نومبر 2019 16:41

بغیر اجازت وائی فائی استعمال کرنے پر کراچی کے رہائشی نے اپنے پڑوسیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : کراچی کے رہائشی ایک شخص نے بغیر اجازت وائی فائی استعمال کرنے پر اپنے پڑوسیوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر بغیر اجازت وائی فائی استعمال کرنے والے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے کراچی کے علاقہ شاہ لطیف سے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملک نے بتایا کہ پولیس نے مقتولین کے اہل خانہ کی شکایت پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ملک نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملک نے بتایا کہ مقتول فاروق اور اس کے بیٹا حارث کو وائی فائی چوری کرنے کے معاملے پر قاسم سے کئی مرتبہ جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، فاروق کے بڑے بیٹے عدنان نے میڈیا کو بتایا کہ قاسم نے میرے والد اور بھائی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں اور ان کو قتل کرنے کے بعد غائب ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ہم نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس پر پولیس نے اسے شاہ لطیف سے گرفتار کیا۔ عدنان نے بتایا کہ میرا بھائی کراچی یونیورسٹی میں گریجویشن کا طالبعلم تھا۔ جبکہ میرے والد اسٹیل مل کے ملازم تھے۔