Live Updates

مولانا فضل الرحمن کے میک اپ کروانے کا انکشاف

مولانا فضل الرحمان میک اپ کم کرتے ہیں لیکن کرواتے ضرور ہیں۔ خواتین بیوٹیشنز کے انکشافات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 نومبر 2019 17:39

مولانا فضل الرحمن کے میک اپ کروانے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون ان کا میک اپ کر رہی تھی۔تصویر وائرل ہونے کے بعد ہی اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ عمران خان پبلک پلیس پر جانے سے قبل میک اپ کرواتے ہیں تاکہ چہرے پر موجود جھریوں کو چھپایا جا سکے۔پاکستان کے مخلتف سیاستدان ویسے تو میک کرواتے ہی ہیں خاص طور پر ٹی وی پر آنے سے قبل تو میک اپ ضروری ہوتا ہے۔

تاہم اس دوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی پیچھے نہ رہے۔ایک بیوٹیشن نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کا میک اپ کرتی ہیں۔دونوں بیوٹیشنز معروف صحافی جاوید چوہدری کے پروگرام میں شریک تھیں جہاں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ مختلف سیاستدانوں کا میک کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پراینکر پرسن جاوید چوہدری نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی مولانا فضل الرحمن کا میک اپ کیا؟۔

جس پر بیوٹیشن نے جواب دیا کہ جی بلکل مولانا کا میک اپ بھی کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ مولانا تو صرف پف بنواتے ہوں گے جس پر بیوٹیشن نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمن کی داڑھی ہوتی ہے اس لیے ان کا زیادہ میک اپ نہیں ہو پاتا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات کا ڈر تھا کہ مولانا فضل الرحمن تو میک اپ نہیں کرواتے ہوں گے۔ہم نے ڈرتے ڈرتے مولانا فضل الرحمن کا میک اپ کیا اس کے علاوہ عبدالرشید غازی کا بھی میک اپ کیا جو لال مسجد والے واقعے میں شہید ہو گئے تھے۔

بیوٹیشن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن زیادہ میک نہیں کرواتے مگر کرواتے ضرور ہیں۔اس کے علاوہ جماعت اسلام کے امیر سراج الحق بھی لڑکیوں سے میک اپ کرواتے ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات