قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے آٹھویں راوٴنڈ کادوسرا روز مکمل
تابش خان کی 5وکٹوں نے سندھ کو سنٹرل پنجاب پر سبقت دلادی، خیبرپختونخوا کے خلاف بلوچستان کی ٹیم مشکلات کا شکار
منگل 19 نومبر 2019 20:52
(جاری ہے)
دوسری جانب یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کا دوسرا روز خیبرپختونخوا کے نام رہا۔ ذوہیب خان کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 385 رنز اسکور کرنے والی خیبر پختونخوا کی ٹیم نے 146 رنز پر بلوچستان کی پوری ٹیم کو پویلین واپس بھجوادیا ہے۔ فاسٹ باوٴلر جنید خان نے 4 اور عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حریف ٹیم کے فاسٹ باوٴلرز کی عمدہ باوٴلنگ کی بدولت 33 کے مجموعی اسکور پر بلوچستان کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ بلوچستان کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان 35 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے۔ بلوچستان کی ٹیم تاحال 239 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے 8وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا تو ذوہیب خان اور عثمان شنواری نے اسکور بورڈ کو چلانے کاسلسلہ جاری رکھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان نویں وکٹ کے لیے 135 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ذوہیب خان نے سنچری اور عثمان شنواری نے نصف سنچری اسکور کی۔ ذوہیب خان نے 16 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔136 گیندوں کا سامنا کرنے والے عثمان شنواری 51 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔بلوچستان کے اسپنر محمد اصغر نے 6 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ادھر کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سدرن پنجاب نے ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر عمر صدیق اور ذیشان اشرف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ عمر صدیق 58 رنز بناکر کریز پر موجودتاہم ذیشان اشرف 57 رنز بناکر آوٴٹ ہوچکے ہیں۔سدرن پنجاب کی ٹیم تاحال پہلی اننگز میں314 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔ اس سے قبل ناردرن نے حماد اعظم کی سنچری کی بدولت 7وکٹوں کے نقصان پر 463 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئرکردی تھی۔5وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز کے مجموعے سے میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز کرنے والے ناردرن کے آلراوٴنڈر حماد اعظم نے 154 گیندوں پرناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے جمال انور اور نعمان علی کے ہمراہ بالترتیب 109اور 66رنز کی شراکت قائم کی۔ جمال انور 44 اور نعمان علی 37 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ حماد اعظم کی 100 رنز کی اننگز میں 6چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سدرن پنجاب کے اسپنر محمد عرفان نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سدرن پنجاب کی جانب سے اننگز کاآغاز متاثر کن نہ رہا۔ 11 کیمجموعی اسکور پر اوپنر سمیع اسلم آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عمرصدیق اور ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔میچ کے تیسرے روز عمر صدیق 58 اور محمد عرفان 15 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.