Live Updates

آزادی مارچ بی پلان، شیلا باغ کے مقام پر بین الاقوامی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

مسافروں اور شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا

منگل 19 نومبر 2019 23:11

ِکوئٹہ/میزئی اڈہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے بی پلان پر عملدرآمد جاری ہے جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے شیلا باغ کے مقام پر بین الاقوامی شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے بی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح شیلا باغ کے مقام پر بھی کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا جس کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ کی سپلائی بھی معطل ہوگئی اور کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہونے سے کوئٹہ کا چمن اور افغانستان سے رابطہ منقطع رہا شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی، جلد پلان سی کا اعلان ہو گا، مولانا عبدالغفور حیدری اگلے مرحلے میں شہروں کے اندر جائیں گے، اندورن شہروں میں لاک ڈاون ہوگا پلان سی سے قبل ہی عمران خان کا دھڑن تختہ ہو جائے گا تحریک کامیاب رہی ہے، اگلے سال عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گے دھرنوں اور سڑکوں کی بندش سے عوام کو تکلیف ہے، مگر حکومت سے نجات کا یہی راستہ ہے عوام اور ٹرانسپورٹر کا تکلیف کا احساس ہے، مگر یہ احتجاج عوام کے نجات کا راستہ ہے عمران خان کی حکومت اپنی افادیت کھو چکی، وہ بند گلی میں ہے ملکی معیشت خیرات اور غیرملکی قرضوں سے نہیں چلایا جاسکتا حکومت کو ڈیڑھ سال موقع دیا، ان کی صلاحیتیں قوم کے سامنے ہے حکومت کا سو دن پھر دو سو دن پلان پلاپ ہو چکا، عوام کو دھوکہ دیا گیا حکومت اثاثے بیج کے قرضے لے کر بجٹ بنانے کے چکر میں ہے، ایسا نہیں ہونے دیںگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات