کراچی،صوبہ سندھ میں ٹائیفائڈ کی نئی قسم ایکس ڈی آر ٹائیفائڈ کی دریافت تشویشناک ہے، الطاف شکو ر
منگل 19 نومبر 2019 23:48
(جاری ہے)
ویکسینیشن عملہ میں تربیت کی کمی اور عوامی شعور کی بیداری پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ ملک کو بیماریوں سے پاک اور نئی نسل کو صحت مند اور توانا بنایا جا سکے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے مزید کہا کہ اچھی خوراک اور صفائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن اس سلسلے میں کراچی سمیت پورے صوبہء سندھ میں بدترین صورتحال ہے۔
وبائی امراض کے کنٹرول کے لئے کسی بھی سطح پر کوئی سرگرمی بھرپور طریقے سے کی جاتی ہوئی ہرگز نظر نہیں آرہی۔ ٹائیفائڈ کی نئی قسم کی دریافت کے بعد 2016سے اب تک 11ہزار افراد بالخصوص بچے اس کا بے رحمی سے شکار ہو چکے ہیں۔ اس بیماری کے مقابلے کے لئے روایتی اینٹی بایوٹکس کافی نہیں ہیں۔ ڈاکٹر برادری کو عوامی بیداری شعور کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔ الطاف شکور نے کہا کہ اورنگی ٹائون میں ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ہونے والے واقعے نے ملک بھر میں منفی تاثر کو اجاگر کیا ہے۔ اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ملک بھر کی تاجر برادری ، ڈاکٹر برادری، سیاسی و سماجی جماعتوں کے ورکرز، سرکاری بیوروکریٹس، وزراء، اعلی سیکریٹریز اور نامور ڈاکٹرز سے اپیل کرتی ہے کہ پہلے وہ اپنے بچوں کو سر عام کیمپس پر ویکسین لگوائیں تا کہ اورنگی ٹائون کے ناخوشگوار واقعے کا اثر زائل ہو سکے۔ پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے میڈیا برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ محتاط و مثبت رپورٹنگ کے ذریعے عوام کو اس نئی بیماری سے نمٹنے کیلئے ویکسینیشن کی اہمیت پر پروگراموں کو اولین فرصت،مناسب جگہ اور تشہیر کو قومی فرض جانتے ہوئے اپنا فرض ادا کریں #مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.