لاہور ایئر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بدھ 20 نومبر 2019 13:50

لاہور ایئر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے سٹاف نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پی آئی اے سٹاف نے سامان بھجوانے والے خالی کنٹینر میں تین مشکوک پیکٹ نظر آنے کی بنیاد پر کارروائی کی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مشکوک پیکٹ کی فوری اطلاع متعلقہ ایجنسیوں کو دے دی گئی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے معائنے کے بعد پیکٹس میں منشیات موجودگی کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے سٹاف کی بروقت کارروائی اور مستعدی سے منشیات مبینہ طور پرپی آئی اے کی پرواز سے بھجوانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پی آئی اے حکام نے کارروائی کے بعد مزید کاروائی کے لئے پیکٹس متعلقہ ایجنسی کے حوالے کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :