اونچی اور تاریخی اڑان کو بریک لگ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

بدھ کے روز پی ایس ایکس میں 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں، 100 انڈیکس 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 نومبر 2019 19:04

اونچی اور تاریخی اڑان کو بریک لگ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) اونچی اور تاریخی اڑان کو بریک لگ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، بدھ کے روز پی ایس ایکس میں 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں، 100 انڈیکس 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز 526.69 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

،مارکیٹ میں تنزلی کے باعث 5 حدیں گر گئیں۔ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی طرف جانے والی مارکیٹ کو بریک لگ گئی اور کاروبار میں گراوٹ کے باعث 1.38 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا اور تیزی کے باعث 38661.71 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی طرف سے عدم دلچسپی کے اظہار کے باعث مارکیٹ میں 7 حدیں گر گئیں اور انڈیکس 38000 کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37977.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آخری سیشن میں مندی میں جانے والی حصص مارکیٹ میں کچھ بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 526.96 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38037.68 پوانئٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 152.81 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 38564.37 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ ہاں یہ بات واضح رہے کہ پچھلے 4 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسی باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اکتوبر کے ماہ سے دنیا کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک ایکسچینج کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔