صنم ماروی کے خلاف گھر پر قبضے کا مقدمہ

پڑوسن نے آئے روز کی لڑائی سے تنگ آ کر تھانے کا رخ کر لیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 21 نومبر 2019 05:40

صنم ماروی کے خلاف گھر پر قبضے کا مقدمہ
 لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء)   یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صنم ماروی نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ جھگڑا کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی ایسے ایشوز سامنے آ چکے ہیں۔تاہم اب صنم ماروی کی پڑوسن نے ان کے خلاف گھر پر قبضہ کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے جس پر پولیس نے تفتیش کرنا شروع کر دی ہے۔آئے روز کی لڑائی اور گالم گلوچ سے تنگ آکر گلوکارہ کی پڑوسن نے تھانے جانے میں ہی عافیت جانی۔

گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسی کے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسی خاتون رفعت جمال نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاو¿ن میں درخواست دائر کی ہے۔ خاتون کی جانب سے درخواست کے متن میں یہ موقف پیش کیا گیا کہ صنم ماروی میرے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ متعدد بار ان کے ساتھ جھگڑا بھی کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ صنم ماروی نشے کی حالت میں دو بار حملہ آور ہوئی ہیں جس کا اہل محلہ بھی گواہ ہیں۔ جب کہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لئے کیس وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صنم ماروی کا اپنی ایک اور پڑوسن سابق ماڈل نائرہ سے بھی جھگڑا ہوا تھا تب انہوں نے اپنے ہی شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا پڑوس میں آنا جانا ہے تاہم اس دوران جھگڑا اتنی سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا کہ بات پولیس تھانے تک آن پہنچی تھی۔

اور اب بھی معاملہ تھانے تک پہنچ چکا ہے تاہم اس معاملے کی قلعی کھلنا ابھی باقی ہے کہ آیا یہ مقدمے کی درخواست سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں اور اس ایشو پر صنم ماروی کاموقف بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ معاملہ معمولی نوک جھوک کا لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد سب کچھ کھل کر سا منے آجائے گا۔

متعلقہ عنوان :