اپوزیشن قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے، مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 21 نومبر 2019 13:20

اپوزیشن قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے، مسرت جمشید چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) قانون سازی کے موقع پر اپوزیشن کا نامناسب رویہ اور عدم دلچسپی قابل مذمت ہے، عوام کا دم بھرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، اپوزیشن ذاتی مفادات کی بجائے عوام کی بھلائی کا سوچے اور قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے خواتین رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے اور اسے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، اپوزیشن عوام کیلئے کوئی تحریک چلانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک و قوم کے اربوں روپے لوٹنے کے جرم میں سلاخوںکے پیچھے ہیں ، با شعور عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور انشا اللہ بہت جلد اس کی شرح میںکمی آئے گی اور عوام کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوںنے بتایا کہ حکومت نے سوشل سکیورٹی برائے صوبائی ملازمین ، واٹربل ، ریگولرائزیشن آف سروس ،کھلی کچہری، ورکرز ویلفیئر فنڈ ،آب پاک اتھارٹی ، کم ازکم اجرت اور راولپنڈی خواتین یونیورسٹی کے مسودات بارے قوانین کی ایوان سے منظوری لی ہے اور یہ قوانین عوام کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :