الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کیس کی تحقیقات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 21 نومبر 2019 13:41

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کیس کی تحقیقات روزانہ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی 26 نومبر سے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کریگی،سکروٹنی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن جماعتوں کی درخواست سے قبل سکروٹنی کمیٹی نے فیصلہ کیا،اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اورممبران کو بھجوا دی گئی۔