ڈاکٹرز اور طبی عملہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ڈاکٹرجاویداقبال

جمعرات 21 نومبر 2019 14:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ممتاز ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہاہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میںمختلف شعبوں کے دورے کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز اور پتھالوجی کے شعبہ کی کارکردگی کاریکارڈ بھی چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں کے لواحقین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاجھجک ان سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :