سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ مین ملوث خاتون نذہت بی بی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی

جمعرات 21 نومبر 2019 14:49

سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ مین ملوث خاتون نذہت بی بی کی سزا کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ مین ملوث خاتون نذہت بی بی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے خاتون کی تین سال قید کی سزا برقرار رکھی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالا گیا تو وہ کاروبار میں خواتین کو استعمال کرنے لگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خواتین کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی تو کاروبار میں بچوں کو استعمال کیا گیا،جیسے جیسے قانون بہتر ہوتا ہے ،جرائم پیشہ عناصر اپنا طریقہ واردات بھی بدل لیتے ہیں۔وکیل نے کہاکہ خاتون ملزمہ کی بیٹی کی شادی ہے،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سزا ختم کی جائے۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اداروں کی ناکامی ہے منشیات سپلائی کرنے والے کو پکڑا جاتا ہے،ادارے منشیات سپلائی دینے والے اور لینے والوں پہ ہاتھ نہیں ڈالتے۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ منشیات ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے والے غربت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے منشیات سمگلنگ مین ملوث خاتون نذہت بی بی کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ۔