بلاول بھٹو زرداری کا مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چوتھی برسی خراج عقیدت

امین فہیم کی جمہوریت، پارٹی اور ملک و قوم کے لیئے بیش بہا خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بیان

جمعرات 21 نومبر 2019 14:49

بلاول بھٹو زرداری کا مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چوتھی برسی خراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم مخدوم امین فہیم کو ان کی چوتھی برسی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جمہوریت، پارٹی اور ملک و قوم کے لیئے بیش بہا خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی کے مرحوم رہنما کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بااصول سیاستدان، اعلیٰ پائے کے شاعر، وضعدار اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ ثابتقدمی سے ساتھ نبھایا۔انہوںنے کہاکہ ان کی جمہوریت، پارٹی اور ملک و قوم کے لیئے بیش بہا خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی عہدیدارن و کارکنان مرحوم مخدوم امین فہیم کی ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔