پشاور،صوبائی وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن اراکین کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 21 نومبر 2019 19:48

پشاور،صوبائی وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن اراکین کے اجلاس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے مطالبات و مسائل کے حل کے حوالے سے قائمہ کمیٹی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کا ایک اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں حکومتی کمیٹی کے اراکین اور صوبائی وزرا سلطان محمد خان، اکبر ایوب خان، قلندر خان لودھی اور شوکت یوسفزئی جبکہ حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی شیراعظم خان وزیر، نگہت یاسمین اورکزئی، اورنگزیب نلوٹھہ، منورخان، میاں نثار گل کاکاخیل، سردار حسین بابک اور حمایت اللہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف امور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی ترقی اور اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ حکومت تمام علاقوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی دینے کی خواہاں ہیں تاہم پسماندہ اور اب تک ترقی سے محروم علاقو کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ غربت و پسماندگی کا خاتمہ ہوں۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین، صوبائی اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور محرومیوں کے ازالے کے حوالے سے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔