امریکی صدر کی افغان ہم منصب اشرف غنی کو امریکہ کے دورے کی دعوت

جمعہ 22 نومبر 2019 15:07

امریکی صدر کی افغان ہم منصب اشرف غنی کو امریکہ کے دورے کی دعوت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افغان ہم منصب محمد اشرف غنی کو امریکہکے دورے کی دعوت دی ہے جسے افغان صدر نے قبول کرلیا ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی جو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر تھے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دورہ امریکہ کی دعوت دی، امریکی صدر نے ’’امریکن یونیورسٹی آف افغانستان ‘‘(اے یو اے ایف)کے 2 پروفیسرز کو رہا کرانے پر افغان صدر اشرف غنی کا شکریہ بھی ادا کیا علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ’’داعش‘‘ کے جنگجوؤں کو شکست دینے پر افغان سکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کی۔