چیف انجینئر آب پاشی بہاول پور نے سالانہ مرمت کے لئے وارہ بندی کا شیڈول جاری کر دیا
جمعہ 22 نومبر 2019 15:33
(جاری ہے)
موسم خریف کی فصلات گندم ، دھان ، کماد ، چارہ اور سبزیات شدید متاثر ہو رہی ہیں ، نہروں کی طویل سالانہ وارہ بندی سے پانی کی اس قدر قلت ہوتی ہے کہ انسانوں کے پینے کا پانی بھی ناپید ہو جاتا ہے ، پانی کے تالاب سوکھ جانے سے جانوروں کے پینے کا پانی بھی ختم ہو جاتا ہے اور شہروں اور گائوں کی واٹر سپلائیاں بھی شدید متاثر ہوتی ہیں ، بیشتر مساجد میں وضو کا پانی دستیاب نہ ہونے سے مساجد میں اعلانات کروائے جاتے ہیں ’’مسجد میں پانی نہیں ہے اس لئے وضو گھروں سے کر کے آئیں‘‘۔
دوسری طرف کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سبزیات کی قیمتوں میں اضافہ کی بنیادی وجہ پانی کی قلت ہے کیونکہ آج کل شہری سبزیات ڈیرہ غازی خان ، اوکاڑہ ، عارف والا اور دیگر شہروں سے لانے پر مجبور ہیں۔ ادھر ضلع کے مثالی کسانوں ، چھوٹے کاشتکاروں محمود اختر قریشی،رانا عبد الغفار ،راو خالد ریاض، و دیگر نے محکمہ آبپاشی کے حکام اور حکومت پنجاب کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ نہروں کی سالانہ وارہ بندی کے دوران ہنگامی بنیادوں پر میٹھے پانی کے ٹیوب ویلز کے علاقوں بطور خاص ضلع پاکپتن سے انسانوں اور جانوروں کیلئے پینے کا پانی مین ہاکڑہ نہر( لیفٹ )کے ذریعے سپلائی کیا جائے۔ تاکہ انسانوں اور جانوروں کیلئے پینے کا صاف پانی ٹیلوں تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.