وویمن چیمبر پشاور کی فائونڈر مسز فطرت الیاس بلور گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین حیات آباد کی مینجمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

جمعہ 22 نومبر 2019 21:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین حیات آباد کی انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف سیکٹر کے ممبران منتخب کئے گئے ہیں۔ اس مینجمنٹ کمیٹی میں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مسز فطرت الیاس بلور کو نامزد کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مینجمنٹ کمیٹی کے مختلف سیکٹر سے منتخب ہونیوالے ممبران نے وویمن چیمبر کی فائونڈر مسز فطرت الیاس بلور کے حق میں ووٹ دیئے جس کے بعد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فائونڈر مسز فطرت الیاس بلور پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں ہیں ۔

مسز فطرت الیاس بلور کی وویمن چیمبر آف کامرس میں خواتین کیلئے گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ مسز فطرت الیاس بلور کاروباری خواتین کے فروغ اور سماجی کاموں کے سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :