بھارتی فوج کا پوری قوت سے حملہ، سرحد پر گھمسان کی لڑائی جاری

اطلاعات ملی ہیں کہ بھارتی فوج نے چھمب سیکٹر پر پاک فوج کی پوری بریگیڈ پر حملہ کیا ہے، بھارت میں موجود ذرائع بھی تصدیق کر رہے ہیں: دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی اتوار 24 نومبر 2019 00:16

بھارتی فوج کا پوری قوت سے حملہ، سرحد پر گھمسان کی لڑائی جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2019ء) بھارتی فوج کا پوری قوت سے حملہ، سرحد پر گھمسان کی لڑائی جاری، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا دعویٰ ہے کہ اطلاعات ملی ہیں کہ بھارتی فوج نے چھمب سیکٹر پر پاک فوج کی پوری بریگیڈ پر حملہ کیا ہے، بھارت میں موجود ذرائع بھی تصدیق کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج پر بھرپور قوت سے حملہ کیا گیا ہے۔

زید حامد کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ہفتے کی صبح کو کیا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے چھمب سیکٹر پر پاک فوج کی پوری بریگیڈ پر حملہ کیا گیا جس کے بعد دونوں افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی شروع ہو گئی۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے اخنور سیکٹر اور سیالکوٹ کے قریب دریائے بیاس کے محاذ پر بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ واضح رہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں پاکستان کے ہاتھوں فضائی لڑائی میں عبرت ناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کیا اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیں۔ بھارت کی اشتعال انگیزی کے باعث متعدد معصوم شہری اور پاک فوج کے کچھ جوان بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی جوابی کاروائیوں میں بھارت کے درجنوں فوجی جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔ تاہم پھر بھی بھارت اپنی اشتعال انگیز کاروائیوں سے باز آنے کا نام نہیں لے رہا۔