آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیس ،

سابق دو فوجی سربراہان کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا

جمعرات 28 نومبر 2019 13:40

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں سابق دو فوجی سربراہان کا ریکارڈ بھی طلب کیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ نے سابق دو فوجی سربراہان کا ریکارڈ طلب کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا ریکارڈ کیا گیا ۔ عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ کے حوالے سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ۔ عدالت نے کہاکہ بتایا جائے جنرل راحیل شریف کی تقرری بارے کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے پندرہ منٹ کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہعدالت معمول کے مقدمات کے بعد آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے مقدمے کی سماعت کرے گی۔بعد ازاں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل راحیل شریف کی ملارمت کے حوالے سے متعلق ریکارڈ پیش کیا گیا